کراچی جمعرات 2 فروری کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان

کراچی (آن لائن) شہر میں جمعرات 2 فروری کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں کمی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کم سے کم پارہ 13 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔کراچی کے علاوہ سندھ کے شہروں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔ ملک میں آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ریکارڈ کیا گیا۔