ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی حادثہ میں جان بحق طلباء اور اساتذہ کی تعداد 51 ہوگئی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(آن لائن)ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی حادثہ میں جان بحق طلباءاور اساتذہ کی تعداد 51 ہوگئی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانڈہ ڈیم پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے دستوں کی ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر 72 گھنٹے سے کوششیں جاریہیں۔مسلسل کام کرتے ہوئے 5 طلباء کو ٹانڈہ ڈیم سے زندہ نکال لیا گیا۔ پاک فوج کے انجینئرز اور ایس ایس جی کے غوطہ خوروں نے 51 متوفی طلباء اور اساتذہ کو ٹانڈہ ڈیم سے نکالا۔بازیاب کرائے گئے 5 طلباء کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔۔ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے.