اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔بنکنگ کورٹ اسلام آباد رخشندہ شاہین کی عدالت نے عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی عمران خان کے وکیل نے عدالت سے چئیرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی انھوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو ایک سے زیادہ گولیوں لگی ہیں عمران خان اس وقت نقل و حرکت نہیں کر پا رہے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے کئی بنکوں سے ریکارڈ بھی لینا ہے ایف آئی اے کو کئی بار درخواست کی زمان پارک میں تفتیش کر لیں ایف آئی اے خود نہیں آنا چاہتی تو سوالنامہ دے دیایف آئی اے سے پوچھیں جینوئن حقائق کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ قانون سب کیلیے برابر ہونا چائیے ایک غریب آدمی پیش نہ ہو تو اس کی ضمانت منسوخ ہوجاتی ہے جبکہ ایک سابق وزیراعظم کو ہمیشہ کیوں عدم پیشی پر توسیع دی جائے عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی تھی اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کہ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوا لیتے ہیں جس پر عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی درخواست مسترد کر دی عدالت نے دس فروری کو عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا جس پر عمران خان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ دس فروری کو ایک اور سماعت بھی ہے تاریخ کوئی اور دیں جس پر عدالت نے کہا کہ میں اپنا آرڈر لکھوا چکی ہوں تاریخ بدلنی ہے تو درخواست دیں عمران خان بے شک میرے سامنے آکر کھڑے نہ ہوں عمران خان نیچے آئیں حاضری لگوا دیں اپنا مائنڈ پیشگی ظاہر کرنا کہیں یا جو مرضی بتا دیا نہ آئے تو ضمانت خارج ہوگی عدالت نے 10 فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی.
Load/Hide Comments



