سچ جیت گیا اور جھوٹ، فسطائیت ہار گئی،چوہدری سالک حسین

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سچ جیت گیا اور جھوٹ، فسطائیت ہار گئی۔ا الیکشن کمشن کے فیصلے پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی کمر میں خنجر گھونپنے والے نہ گھر کے رہے نہ باہر کے۔ اِن شاء اللہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) ہر کارکن متحد ہے،کارکنوں اور عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں گے پارٹی کو کالی بھیڑوں اور سازشیوں سے پاک کریں گے.