وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا لسبیلہ بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے لسبیلہ بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغا م میں وزیر داخلہ نے کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بس حادثے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبر وخمیل کے لئے دعاگو ہیں۔