الحمدللہ! آج پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ! آج پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ توشہ چور کے جھوٹ کا عوام نے آج جواب دیا ہے۔ شکریہ پاکستان۔