اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب اسحاق ڈار سے متعلق بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے،میں نے وزیر خزانہ کی پالیسیوں پر کوئی تنقید نہیں کی۔ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مجھ سے منسوب بیان چل رہا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ میں نے اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور پارٹی میں بھی اسحاق ڈار کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہے،یہ بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے، گزشتہ روز دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے انٹر ویو سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر کوئی تنقید نہیں کی،یہ ضرور کہا کہ تھا کہ اسحاق ڈار صاحب نے اپنے حساب سے کوشش کی کہ پاکستان کی عوام پر بوجھ نہ پڑے، اسی وجہ سے انہوں نے دوسرے سورسزسے فارن ایکسچینج سے لانے کی کوشش کی اور یہ ایک ایفرٹ تھی جو کہ اب ظاہر سی بات ہے، انہوں نے لنک کیا،آئی ایم ایف کے پروگرام کے ساتھ دوست ممالک تھے یا دوسرے سورسز تھے تو یہ فیصلہ اب کیا گیا ہے کہ یہاں سے رکوری شروع ہو گی۔
Load/Hide Comments



