محسن نقوی کوبطور نگران وزیراعلیٰ کام سے روکا جائے،تعیناتی کا نوٹیفیشن غیر آئینی دیا جائے، پی ٹی آئی

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلی پنجاب تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔نگران وزیر اعلی کے خلاف درخواست تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت ، اسد عمر نے بطور سیکرٹری اور شیخ رشید نے بھی بطور فریق دائر کی ہے ۔ درخواست میں پاکستان تحریک انصاف نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفیکیشن سمیت الیکشن کمیشن کے ممبران بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت عظمی سے گزارش کی گئی ہے کہ استدعا کی گئی ہے محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن غیر آئینی قرار دیتے ہوئے محسن نقوی کو بطور وزیر اعلی جانبدار قرار دیا جائے۔