فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈمسترد، جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوادچوہدری کو جوڈیشل کرنے کا حکم دیدیا جبکہ فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی جس پر سماعت آج ہو گی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران دوروزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرپولیس نے سخت سیکیورٹی میں فوادچوہدری کو عدالت پیش کیا،اس موقع پر بابر اعوان، فیصل چوہدری، علی بخاری اور دیگر وکلاء کے علاوہ پراسیکیوٹر اور الیکشن کمیشن حکام عدالت موجود تھے جبکہ کمرہ عدالت کے باہر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتے رہے، دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ فواد چوہدری کی وائس میچنگ ہوگئی ہے،فواد چوہدری سے ابھی ریکوریز بھی کرنی ہے، فواد چودھری کیس کی مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ بہت ضروری ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ فواد چودھری کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے،فواد چودھری نے اپنی تقریر کا اقرار بھی کیاہے،تقریر پر تو کوئی اعتراض اٹھا نہیں سکتا.