اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سویڈن واقعہ پر ایوان میں بحث کرانے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی۔جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کی کارروائی شروع ہو ئی تو سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس میں معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی، ایوان سے وقفہ سوالات کو منسوخ کرکے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی واقعے پر بحث کروانے کی تحریک پیش کی جسکو پورے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں بحث کی اجازت دے دی.
Load/Hide Comments



