سیاسی بے یتیمی اور سیاسی بے روزگاری کا شکار شیخ رشید سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شیخ رشید سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، پی ڈی ایم نے نوکری پر رکھنے سے جواب دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سابق صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ شیخ رشید سیاسی بے یتیمی اور سیاسی بے روزگاری کا شکار ہو چکے ہیں وہ سی وی لے کر گھوم رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے شیخ رشید کو نوکری پر رکھنے سے جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید لال حویلی سے بے دخل ہونے سے بچنے کے لئے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل حالات میں ملک کو بچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے حواریوں کا دھرنے اور احتجاج کرنا مقدر بن گیا ہے۔ غیر سیاسی لوگوں کو مصنوعی طریقے سے قوم پر مسلط کیا گیا تھا اور ان کو پتہ ہے کہ سہاروں کے بغیر یہ یونین کونسل کا الیکشن نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ محسن نقوی کا انتخاب الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق کیا ہے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ان کی مرضی کے لوگ لگائے جائیں اور عمران خان گرفتاری کے خوف سے زمان پارک کے بل میں چھپے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا باہر اجتماع جمع کر کے عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ مقدمات سے بچ جائیں گے۔