جنرل (ر) قمر باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں تازہ پیشرفت، ملزمان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد (آن لائن)اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے جنرل (ر) قمر باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا، ملزمان میں ایف بی آر کے شہزاد نیاز، ارشد علی، عدیل اشرف شامل ہیں،ایڈوکیٹ سردار تیمور اسلم و دیگر وکلا نے ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی کی، واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے۔