ملک میں موجود مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 99 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

کراچی(آن لائن)ملک میں موجود مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 99 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔ مرکزی بینک کی جناب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینکآف پاکستان کے پاس 20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث غیرملکی زرمبادلہ کیذخائر مزید 92 کروڑ ڈالر گھٹ کر 3.67 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ اس عرصہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5.77 ارب ڈالر رہ گئے۔ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر میں 99 کروڑ ڈالر کی کمی آئی۔ملکی زرمبادلہ کے مجموعے ذخائر 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہ گئے.