فواد چوہدری کا کوئی نقصان نہیں ہوا، وہ قوم کا ہیرو بنا ہے۔ حماد اظہر

لاہور (آن لائن)سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پرویزالہٰی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ کیا سیاست ہے کہ کبھی ایک سے مل کر پنجاب حکومت بنالیں کبھی دوسرے کے ساتھ اور کبھی کوئی اور سازش کر کے۔میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ ووٹ بینک کوئی ہے نہیں، چار بندے اِدھر سے لیے، چار اْدھر سے اور پارٹی بنالی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی توڑتے وقت اچھی طرح مشکلات کا اندازہ تھا، فواد چوہدری کا کوئی نقصان نہیں ہوا، وہ قوم کا ہیرو بنا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی۔ ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھیکہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی.