اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو اغوا کیا گیا ہے.نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے اندر8سے10پولیس والے آئے، بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے اٹھا کر لے گئے، یہ گرفتاری نہیں، اغوا ہے۔انہوں نے کہاکہ میری درخواست ہے کہ امپورٹڈ حکومت جو کررہی ہے یا جس نے بھی فواد چوہدری کو اٹھایا ہے ہمیں بتایا جائے کہ انہیں کس رول کے تحت اٹھایا گیا، ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، ان کو چار ڈالوں میں بٹھا کر ان کا فون لے کر چلے گئے، ہمیں کچھ نہیں پتا انہیں کہاں لے کر گئے ہم نے پنجاب میں متعلقہ تھانوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔حبا فواد کا کہنا تھا ک یہ تو سراسر اغوا ہے کہ ہم اب اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں، لوگ ہمیں گھر میں گھس کر اٹھاکر لے جائیں گے کس طرح کا ملک ہے یہاں کس طرح کا قانون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میری چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان سے یہی درخواست ہے کہ بتایا جائے کہ فواد چوہدری کو کہاں لے کر گئے ہیں یا پھر ان کے اغوا کی ایف آئی آر درج کی جائے۔
Load/Hide Comments



