اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نے بدعنوان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور نے اس بدعنوان نگران وزیراعلیٰ کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی سے نفرت، سابق آرمی چیف ساتھ دینے والا اور رجیم چینج کی سازش میں ملوث تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگران وزیر اعلی کے تصور کی نفی کرتی ہے، آج پاکستان میں انصاف اور اخلاقیات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے.
Load/Hide Comments



