فواد کی گرفتاری،محسن نقوی نے وفاداری کا پہلا ثبوت دیدیا، اسد قیصر

اسلام آباد (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے وفاداری کا پہلا ثبوت دیدیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پی ٹی رہنما کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولت کار حالات کو مزید بگاڑنا چاہتے ہیں جس کا نتیجہ بہت بھیانک ہوگا.