اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو اور ہائی سکیورٹی زون کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال ضروری کردیا گیا۔افسران خود ڈیوٹی کو چیک کریں۔کوتاہی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپلومیٹک انکلیو اور ہائی سکیورٹی زون کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔تمام افسران ڈیوٹیز کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔دوران ڈیوٹی ناکوں پر مامور افسران و جوانوں کو موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر مکمل سامان بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنادیا گیا۔مورچہ میں موجود جوان اسلحہ سے لیس اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ مشکوک افراد یا گاڑی پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون میں پیدل حضرات اور گاڑیوں کی بذریعہ جدید ٹیبلٹ چیک پڑتال کی جائیگی۔فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپلومیٹک انکلیو انٹری پوائنٹ اور ریڈ زون ناکوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا ہے اورٹیبلٹ کے ذریعے آنے والے افراد کے قوائد، گاڑی نمبر کا اندراج آن لائن کیا جارہاہے۔سسٹم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہے،تمام ناکہ انچارج و افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ریڈ زون میں مشکوک افرادکیخلاف سکیورٹی کو مزید تیز کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان ومال، حکومتی املاک، غیر ملکی سفارت خانوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے۔
Load/Hide Comments



