پی ٹی آئی کا استعفوں کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اراکین اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کیسینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا،قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے استعفوں کی وجہ سے منزل اب مزید قریب ہوگئی ہے،اس وقت 64% نشستیں خالی ہو چکی ہیں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیربرائے مذہبی امور اورنون لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے،پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے ۔ آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا۔ امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔