شان مسعود آج دلہنیا لینے کے لیے جائیں گے

کراچی (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شان مسعود آج دلہنیا لینے کے لیے جائیں گے۔ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون نیشے سے گزشتہ روز نکاح ہوا تھا۔ پشاور ہی میں منعقدہ تقریب نکاح میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق من پسند شریک حیات ملنے پر شان مسعود بہت مسرور نظر آئے، اہم کچھ عرصہ قبل انتقال کر جانے والی بہن کو یاد کرکے وہ کچھ رنجیدہ بھی ہوئے۔ معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود اور ان کی اہلیہ پرانے دوست ہیں۔ تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر موجود شان مسعود کی تقریب ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوگی تاہم اس نجی تقریب میں چند ہی معروف شخصیات اور دوست کرکٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔