اسلام آباد(آن لائن)بجٹ خسارہ کم کرنے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں آئندہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دوران سرکاری وسائل کی بچت کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ کمیٹی ملک کو درپیش مالی مشائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے جس میں ملکی وسائل کے تحفظ اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات مرتب کیے جائیں گے۔سابق بیورو کریٹ ناصر محمود کھوسہ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
Load/Hide Comments



