یہی الیکشن کمشنر نگراں وزیر اعلی’ بنائے گا اور انہیں اسے ماننا پڑیگا،صوبائی الیکشن پہلے ہونگے،قمر زمان کائزہ

لاھور،رائے ونڈ(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے آزاد کشمیر،گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہی الیکشن کمشنر نگراں وزیر اعلی’ بنائے گا اور انہیں اسے ماننا پڑیگا،صوبائی الیکشن پہلے ہونگے۔پرویز الٰہی سن لیں یہ ماما جی کا راج نہیں،آئین کا راج ہے،آئین کہتا ہے کہ عبوری حکومت کا فیصلہ وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر نہ۔کر سکے تو فیصلہ الیکشن کمشن کریگا۔انہیں کراچی۔میں بری شکست کے بعد نانی یاد آ رھی ہے،پنجاب کے الیکشن میں بھی انہیں شکست ہو گی۔اگلے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی،پیپلز پارٹی آتی ہے تو روز گار لاتی ہے۔کشمیر کا مقدمہ لڑتی ہے۔او آئی سی کا سیکرٹری چکھوٹی میں کھڑا ہو کر کشمیر کا مقدمہ لڑتا ہے۔وہ میڈیا سے گفتگو اور پاجیاں پنڈ میں پیپلز پارٹی میں رانا دلشاد صفدر،رانا فیصل اور راناندیم کی شمولیتی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔اس موقع پراسلم گل،عثمان ملک،چودھری اختر،جمیل منج،امجد جٹ،چودھری عاطف رفیق،سونیا خان،،ڈاکٹر خیام حفیظ،راو شجاعت،چودھری ریاض طارق سعید جٹ،استاد عبدالکریم،اور دیگر رھنما بھی۔موجود تھے۔قنر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی آئندہ الیکشن جیتے گی،وزیر اعظم۔کے مشیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا اٹھا کر چلنے والوں کی تعداد بڑھ رھی ہے۔پیپلز پارٹی جماعت نہیں خاندان ہے،برباد کیا ہوا ملک قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا۔بھٹو نے عام ادمی کو بولنے کا حق دیا۔فوج کا مورال بلند کیا،طاقتوروں،جاگیرداروں کو عام آدمی کا ساتھ بیٹھنا قبول نہیں تھا،ضیاء دور میں پاکستان میں پیسے اور برادری والوں کو مسلط کر دیا گیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ2007میں بی بی کو ملک واپس آنے سے ڈرایا گیا.پاکستان آتے ہی بی کے سینکڑوں ساتھیوں کو شہید کیا گیا مگر وہ ڈریں نہیں،وہ تو 2007 میں شہید ہو گیئں مگر ہم۔نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چھنے علا قوں میں سبز پرچم۔لہرایا،سی پیک کی بنیاد بھٹو نے چین سے دوستانہ تعلقات بنا کر رکھی۔خان صاحب بڑے نعرے لگاتے ہیں۔قوم۔کو یہ بتاؤ تمھارے دور میں,80ارب کی امپورٹ ہوتی تھی،الیکشن الیکشن کی باتیں روز کرتے ہو۔پیپلز پارٹی ہر دور میں الیکشن لڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک صرف نعرے لگانے یا سراب دکھانے سے آگے نہیں بڑھتے،سرابوں کی۔کوئی حقیقت نہیں ہو تی۔عمران حکومت کو کس طرح لایا گیا سب کو پتہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ تا ریخ اور ریکارڈ شاہد ہے کہ خان نے تین برس میں ملک کے کل قرضے سے زیادہ قرض لیا۔صرف سو شل۔میڈیا پر بیٹھ کر ڈرامے کرتے اور سراب دکھاتے ہو،پیپلز پارٹی کا صرف ایک نعرہ تھا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلاو،عمران نے مخالفین پر مقدمے بناتے اور جیلوں میں ڈالتے رھے۔کسی سے ایک روپیہ ریکور نہیں کیا تو کیوں ٹسوے بہاتے ہو،اگر کوئی کہے کہ میں کسی سے ہاتھ نہیں ملاونگا۔بات نہیں کرونگا،ایسا شخص گھر چلا سکتا ہے نہ ملک،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اکڑ خان تمھارا کردار کیا ہے۔عمران کل بھی اور آج بھی فوج سے کہتا ہے کہ آپ سیاست میں آو،پاکستان میں جب بھی آزاد اور منصفانہ الیکشن ہوئے ہیں پیپلز پارٹی مرد میدان رھی ہے۔