پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے جس کے بعد پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر مستعفی اراکین کی تعداد 80 ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے جن اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیئے گئے ہیں ان میں حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، ساجد خان، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان خان ترکئی،، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، شیر علی ارباب،ملیکہ بخاری کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہد احمد،گل داد خان، ساجد خان اور محمد اقبال خان، عاصمہ قدیر، ملیکہ علی بخاری، منروہ بی بی بلوچ، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان،اورنگزیب خان کچھی اور طاہر اقبال،سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، شوکت علی بھٹی اور عامر محمود کیانی،سید فیض الحسن، عمر اسلم خان، امجد علی خان، اور خرم شہزاد کے استعفے بھی منظور کیئے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 80ارکین کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیئے ہیں جبکہ 25منحرف اراکین قومی اسمبلی میں آرہے ہیں۔پی ٹی آئی کے 31 جنرل نشستوں اور 4 مخصوص نشستوں پر استعفے منظور کیے گئے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مذید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ یاد رہے کہ
چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔