عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا تھا،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا تھا۔عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا تھا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قائدانہ صلاحیت سے پاکستان کا وقار بحال کیا، مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی تو عمران بھیگی بلی بن گئے، کہتے تھے کہ خودکشی کروں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا، عمران خان ناک کے بل آئی ایم ایف کے پاس گئے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے مکر گئے،عمران خان کا معاشی ویڑن انڈوں، کٹوں اور بھنگ تک محدود تھا،عمران خان کے سارے ڈرامے فلاپ ہو چکے ہیں،مخالفین کا احتساب کرنے والے نے خیبر پختونخوا میں نیب کے دروازے پر تالے لگا دیئے۔