اسلام آباد(آ ن لائن) سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 31.83 فیصد ہو گئی، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 8 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا،زندہ مرغی فی کلو 11 روپے 76 پیسے، فی درجن کیلا 4 روپے مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 62 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا، دال مونگ 2 روپے، دال ماش اڑھائی روپے مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہی۔
Load/Hide Comments



