اوگرا نے ایل پی جی متعین کردہ قیمت سے زائد فرخت کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی متعین کردہ قیمت سے زائد فرخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ ایل پی جی کی متعین کردہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیق کریں۔یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ متعین کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت ارروائی کی جا ئے گی۔اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیموں نے حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا دورہ کیا ہے۔ اوگراانفورسمنٹ ٹیموں نے ایل پی جی کی قیمتوں کو چیک کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کا معائنہ بھی کیا ہے۔تمام ایل پی جی پلانٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں کو واضح جگہ نمایاں کریں۔ترجمان اوگرا کے مطابق تمام پلانٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ صارفین سے ایل پی جی کی متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول نہیں کریں گے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام ایل پی جی پلانٹس کو تحریری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔اوگرا نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں تعینات رہیں گی۔انفورسمنٹ ٹیمیں ایل پی جی کی مقررکردہ قیمتوں پر فروخت اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گی.