کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع خاران میں محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے 6 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھاتاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ انتہائی سرد موسم میں گھروں سے باہر نکلے آئے۔
Load/Hide Comments



