ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیراعلیٰ کیلئے پیش کئے جبکہ اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیاہے:پرویزالٰہی

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں راجہ بشارت او رمیاں اسلم اقبال نے ملاقات کی،جس میں نگران وزیراعلیٰ او ضرسیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اورسپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پر ویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیراعلیٰ کیلئے پیش کئے جبکہ اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیاہے۔ اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پربھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے جو چاہتی ہے وہ خواب پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی اور راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اورہاشم جواں بخت پر مشتمل کمیٹی کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے جلد ہو۔ انشاء اللہ نگران وزیراعلیٰ وہ آئے گا جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔