کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی چیئرپرسن شازیہ مری نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے 2008میں سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کے تحت شروع کیا گیا پروگرام ہے جوکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔ بغیر کسی وژن کے شروع کیے گئے پروگرام کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتے۔انہوں نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک خودغرض شخص ہیں جو کہ ملک سے مخلص نہیں اور وہ صرف انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول وڑن سے محروم جماعتوں کے ساتھ ساتھ ملک کو پچھلی حکومت کے پیدا کردہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے 2008میں سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے وڑن کے تحت شروع کیا گیا پروگرام ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔ بغیر کسی وڑن کے شروع کیے گئے پروگرام کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پروگرام کی سابق چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے صرف اپنے لیڈر کو خوش کرنے کے لیے8 لاکھ سے زائد مستحقین کو اپیل کا حق دئیے بغیر بی آئی ایس پی سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کی آسانی کے لیے مستحقین کو ادائیگی کا نیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ استفادہ کنندگان کو اب اپنی مالی امداد کے لیے طویل قطاروں میں کھڑا ہونا نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کچھ نجی بینکوں کے ساتھ متعدد میٹنگز کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ استفادہ کنندگان کے پاس اب ان کے اپنے بینک اکا?نٹ ہوں گے جس میں وہ براہ راست اپنی ادائیگی وصول کریں گی۔ ابتدائی طور پر اس نظام کو پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شروع کیا جائے گا تاہم اگر یہ کامیابی حاصل کرتا ہے تو اسے پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ادائیگی کا طریقہ استفادہ کنندگان کو اپنی کچھ رقم بینکوں میں محفوظ کرنے کی بھی اجازت دے گا جس سے نہ صرف خواتین کی مالی شمولیت میں مدد ملے گی بلکہ ان کی مالی خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ پہلے سے رجسٹرڈ مستفیدین کو بینکنگ کے عمل میں شامل نہیں ہونا پڑے گا، ان کی بینک اکاونٹس میں منتقلی بی آئی ایس پی کی ذمہ داری ہوگی۔شازیہ مری نے کہا کہ ملک کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور بی آئی ایس پی جیسے پروگرام ان چیلنجز سے متاثرہ معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments



