پشاور(آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ وکلاء پروٹیکشن بل پر کام جاری ہے دو تین ہفتوں میں پارلیمنٹ میں آجائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت جنازے میں شرکت کے لئے آیا ہوں۔یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بار روم میں ایسا واقعہ ہونا بہت تشویش ناک ہے۔امن و امان کی صورتحال پر یہ سوالیہ نشان ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ذمہ داری سونپی ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں رابطہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں تو پناہ گاہ ہوتی ہے عدالتوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ پورے ملک کے عدالتوں کے احاطوں میں سیکیورٹی ناکافی ہے.
Load/Hide Comments



