وزیراعلیٰ محمود خان نے اسمبلی کی تحلیل کو بچانے کیلئے ایک اہم شخصیت کے ذریعے رابطہ کیا ہے،اکرام درانی کا دعوی

پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ محمود خان نے اسمبلی کی تحلیل کو بچانے کیلئے ایک اہم شخصیت کے ذریعے رابطہ کیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ میرے خلاف تحریک عدماعتماد پیش کرکے اسمبلی کی تحلیل کو روکا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی اکرام درانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام دعا مانگ رہے ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت سے ہماری جان چھوٹ جائے۔وزیراعلیٰ اور ان کے وزرا ء امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث خود بھتہ دے رہے ہیں، کرام درانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی شخصیت اس قابل نہیں کہ اسے روکا جائے، یہ وزیراعلیٰ عوام کیلئے اپنی نااہلی کی وجہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرکے اس وزیراعلیٰ روکنے کیلئے میرا یہ عمل عوام کے ساتھ زیادتی ہوگا ہے، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے چار سال سے زائد عرصہ کے دوران صرف 2مرتبہ میرے ساتھ رابطہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کیلئے موجودہ حکومت نے کسی قسم کا رابطہ تاحال نہیں کیاہے اس وزیراعلیٰ میں خود اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ نگراں حکومت کیلئے مجھ سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی صورت محمود خان کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاوس کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں اگر ضروری ہوا تو نگراں حکومت کے قیام کیلئے سپیکر ہاوس یا دوسری جگہ پر ملاقات ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے تمام جماعتوں کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد ہی نام فائنل کئے جائیں گے.