کراچی (آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ جنوری کے آخر میں پوسٹ جنیوا کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ڈونرز کو ان کی پسند کے شعبے یا منصوبے دیے جائیں گے تاکہ وہ صوبے کے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنا سکیں۔یہ بات انہوں نے یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے(Chris Kaye) سے ملاقات میں کہی۔اجلاس میں وزیر خوراک مکیش چاولہ، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، وزیراعلیٰ سندھ کے سیکرٹری رحیم شیخ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے دورہ پر آئے ہوئے ڈبلیو ایف پی کے کنٹری چیف کو بتایا کہ انہوں نے جنیوا کے بعد ایک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ڈونرز کو ان کی پسند کے شعبے یا منصوبے دیئے جائیں گے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی جلد سے جلد یقینی بنائی جاسکے۔ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشورے کو سراہا اور انہیں کانفرنس کے لیے اپنے تعاون اور لوگوں کی غذائی تحفظ میں مدد کا یقین دلایا۔وزیراعلیٰ سندھ اور ڈبلیو ایف پی کے کنٹری چیف نے سائلوس کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ سائلو کا قیام ملین روپے کا منصوبہ ہے اور یہ تین سال میں قائم ہو گا۔وزیراعلیٰ سندھ اور ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ہیڈ نے غذائی قلت میں کمی کے حوالے سے اور فوڈ سیکورٹی کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ ڈبلیو ایف او پی نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی حمایت کریں گے۔
Load/Hide Comments



