وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ لینے آئے تو پوچھیں گے، فاروق ستار

کراچی(آن لائن) ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی لیکن اگر اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے آئے تو ہم ضرور سوال کریں گے کہ کیوں ووٹ دیں؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ کر کے الیکشن میں حصہ لیا، کراچی کی 70 سیٹیں کم کر دی گئی ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا تھا، صوبائی حکومت نے تسلیم کیا کہ ہماری 53 سیٹیں کم کی گئی ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گھروں سے باہر نہیں نکلے، لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، آج ہم نے لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پاکستان کی سیاست میں اہم رول رہا ہے،آج بھی متحدہ کے اتحاد سے ہی وفاقی حکومت قائم ہے اور ہمارا اتحاد قوم و ملک کے لئے ہے،اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم کارکنوں کو کیا جواب دیں گے۔