عمران خان آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بہادر بنیں اور اب کے پی کے اسمبلی بھی توڑیں: احسن اقبال

نارووال (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہیکہ عمران خان ہمت کریں، بہادر بنیں اور  خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پنجاب اسمبلی توڑکرآپ حماقت کربیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمت کریں، بہادربنیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی توڑیں، جنرل الیکشن، سوشل میڈیا الیکشن نہیں
ہوتے، پی ٹی آئی کی جھوٹ، مکر، فریب کی سوشل میڈیا فلم کاڈراپ سین ہونے والاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے سے عوام کو نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات ملی۔