لندن (آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدا لطیف آفریدی کے قتل پر بہت دکھ ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لطیف آفریدی ایک بہادر اور ایماندار آدمی تھا جس نے اپنی زندگی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments



