اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء اور مشیروں اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں،دوٹوک اور باربار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیاگیاہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ جھوٹی افواہوں کی تشہیر نہ کرے۔
Load/Hide Comments



