کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج پیر سے ہو گا۔ای او سی سینٹر کے کوآرڈینیٹر زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصّہ لیں گی جبکہ پولیو مہم میں 25 لاکھ 99 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کوآرڈینیٹر ای او سی سینٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



