اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دیدی سینیٹ اجلاس تیرہ فروری تک جاری رہے گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دے دیدی،سینیٹ اجلاس تیرہ فروری تک جاری رہے گا،اجلاس ہفتہ میں تین دن پیر منگل اور جمعہ کو ہوگا۔اجلاس میں سرکاری ایجنڈا اور عوامی امور زیر بحث آئیں گے جبکہ اپوزیشن کی مختلف ایشوز پر تحاریک التواء پر بھی بحث ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان کی کاروائی خوشگوار انداز میں چلانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے تعاون کی درخواست کی۔
Load/Hide Comments



