پی ایس او نے خطرے کی گھنٹی بجادی،کویت پیٹرولیم کیساتھ دوماہ کیلئے ادھار پر فیول کی خریداری کا معاہدہ ختم

اسلام آباد(آن لائن)پی ایس او نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجادی،کویت پیٹرولیم کیساتھ دوماہ کیلئے ادھار پر ڈیزل اور جیٹ فیول کی خریداری کا معاہدہ ختم ہوگیا جس پر پی ایس او نے ہنگامی بنیادوں پر معاہدے میں توسیع یا رقم کا بندوبست کرنے کی سفارش کردی۔پی ایس او کی جانب سے کویت پٹرولیم کیساتھ دو ماہ کا معاہدہ کیا گیا تھا کہ دو ماہ کیلئے ادھار ڈیزل اور جیٹ فیول فراہم کیا جائیگا تاہم اب معاہدے کا مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے،ذرائع کے مطابق معاہدیتوسیع نہ ہونے کے باعث پی ایس او کو کویت پیٹرولیم کو 220ملین ڈالر کی ادائیگی لازم ہوگئی،پی ایس او کو 10فروری سے 24مارچ کے دوران 220ملین ڈالر کویت پیٹرولیم کو براہ راست اداکرنا ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کویت کیساتھ 2ماہ کے ادھار پر ڈیزل اور جیٹ فیول خریداری کا معاہدہ 31دسمبر کو ختم ہوا۔معاہدہ ختم ہونے سے قبل کریڈٹ فسیلٹی ایگریمنٹ میں توسیع حاصل نہیں کی گئی۔دوسری جانب بینکوں نے بھی پیٹرول اور لبریکنٹس کی ایل سی کھولنے سے انکار کردیا جس کے بعد پی ایس او نے ہنگامی بنیادوں پر معاہدے میں توسیع یا رقم کا بندوبست کرنے کی سفارش کردی.