اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کا آئین میں طریقہ کار درج ہے، ایسے کام عجلت میں نہیں ہونے چاہئیں۔ گزشتہ روز جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین کے تحت گورنر کے پاس 48 گھنٹے کا وقت ہے، اسمبلی کی تحلیل کا آئین میں طریقہ کار درج ہے، ایسے کام عجلت میں نہیں ہونے چاہئیں،گورنرپنجاب دیکھیں گے آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
Load/Hide Comments



