مشکل وقت میں احمد فراز کی شاعری عوام کو متاثر کر رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے اپنے مرحوم والد اور مشہور شاعر احمد فراز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔شبلی فراز نے سوشل میڈیا اکا ؤنٹ پر احمد فراز کے لیے لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی آپ کی شاعری پاکستانی عوام کو متاثر کر رہی ہے۔ مشہور شاعر احمد فراز 25 اگست 2008ء کو ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے.