عالمی ممالک کی مددپر عمران خان کی ہرزہ سرائی افسوس ناک،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی ممالک اورمالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی مدد کرنے پر عمران خان کی ہرزہ سرائی افسوس ناک ہے،اپنے ایک بیان میں وفاقی زیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی کامیابی پر افسوس ہوا ہے، عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ حکومت جنیوا سے خالی ہاتھ لوٹے گی،جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور اداروں نے عمران خان کے دعوہ کو مسترد کر دیا،عالمی ممالک اور شراکت داروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے برعکس عالمی دنیا سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہی،سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے عالمی ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے مدد پر تحریک انصاف کی ہرزاسرائی افسوسناک ہے،عمران خان مسلسل سیلاب زدگان کو منفی پیغام بھیج رہے ہیں، جب سیلاب عروج پر تھا اس وقت بھی عمران خان جلسے کر رہے تھے،ہمیں سیلاب زدگان کیلئے عالمی دنیا سے مدد لینے پر شرم دلانے والوں کو اس وقت شرم کیوں نہیں آئی جب انہوں نے کشکول ہاتھ میں لئے چار سال حکومت کی اور ملک کو مقروض کیا۔