اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں لندن، ہیتھرو ایئرپورٹ سے قبضے میں لیے گئے مبینہ یورینیم پیکج کا معاملہ کو دیکھ رہے ہیں،اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا میں آنے والی رپورٹس دیکھی ہیں، ہمارے ساتھ اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئیں، ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں،واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے نے خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ یورینیم پیکج پاکستان سے براستہ عمان بذریعہ پرواز برطانیہ پہنچا تھا.
Load/Hide Comments



