لاہور(آ ن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ہر غیرآئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہر ا?نے والے لمحے مضبوط تر ہو رہا ہے، بے پرکی اڑانے والے اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام ر ہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت ہے، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



