اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ملک میں آٹے کے بحران پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں، ان کی آواز کوئی نہیں سنتا اور آٹا مسلسل مہنگا ہورہا ہے، سرکاری افسران کو بھی عوام کے سامنے جانا چاہیے تاکہ انہیں پتا چلے کہ صورتحال کیا ہے،پی اے سی نے وفاقی دارالحکومت اور پارلیمنٹ لاجز میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا اور گداگروں کیخلاف کارروائی اور میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ 2019-20ء کاجائزہ لیا گیاپی اے سی کا ریلوے افسرا کی جانب سے کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے پر شدید تشویش کااظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ پشاور سرکل میں بزنس مینوں سے حصہ مانگنے کی شکایات ملی ہیں۔پی اے سی ے متعلقہ افسر کیخلاف انکوائری کرکے قصور ثابت ہونے پر انضبای کارروائی یا نوکری سے ہٹانے کی سفارش کردی۔اجلاس میں ریلوے اراضی پر قبضہ کے معاملے پر رمیش کمار نے کہا کہ ریلوے اپنی اراضی واگزار کروانے کیلئے کیا کررہی ہے اس پر روحیل اصغر نے کہا کہ ریلوے میں سب مادر پدر آزاد ہیں جی ایم ریلوے ایسا شخص ہے جو فون تک نہیں اٹھاتا ریلوے انظامیہ کا اارے پر کوئی کنٹرول ہیں ہے قابضین کا کوئی قصور نہیں قصور ریلوے حکام کا ہے جن کی وجہ سے قبضہ ہوتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم نے اس موقع پر کہا کہ آپ سب سول سرونٹ ہیں ایم این اے عوام کی آواز ہوتا ہے ایم این اے کا فون اٹینڈ کرنا آپ کا فریض ہے یہاں افسر شاہی نہیں چلے گی۔اجلاس کے دوران ملک میں آٹا کا بحران کاتذکرہ ہوا جس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہورہا ہے میں لوگوں کی گالیاں سنتا ہوں سول سرونٹس کو بھی اس صورت حال کا سامنا کرنا چاہئے۔ وفاقی دارالحکومت اور پارلیمنٹ لاجز میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان پی اے سی میں پیش ہوئے تو نور عالم خان نے کہا کہ آئی جی صاحب کیا آپ کو ملک میں تھرییٹ کا علم ہے؟ ایم این اے ہاسٹل، پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے۔ کوئی معلوم نہیں کون لاجز میں آتا اور جاتا ہے میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ سیکورٹی تھریٹ ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی اے سی نے میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ فوری ختم کرنے، ریڈ زون کی عمارتوں میں مستقل آنے والوں کا ڈیٹا مرتب کرنے، وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک سگنلز بند نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ پی اے سی نے آئی جی اسلام آباد کو شہر میں گدا گھروں کیخلاف فوری آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گدا گروں کے روپ میں کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے پی اے سی کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔ اجلاس میں آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی انتظامیہ سے ٹیکس وصول نہ کرنے کا معاملہ پی اے سی نے سیکرٹری خزانہ کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں یکرٹری خزانہ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں سے ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ پی اے سی اجلاس میں آڈٹ حکام نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصول نہ کرنے پر ریلوے کا اکاؤنٹ منجمد کر کے ایک ارب 39 کروڑ روپے خود ہی لے لیے عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی پاکستان ریلوے کی نادہندہ نکلی اے کے ڈی سیکورٹیز نے 2004 میں کراچی میں ریلوے کی ملکیت 10 ہزار 207 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر لی زمین کی مالیت 61 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زیادہ ہے زمین کی سالانہ لیز 5 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی، آڈٹ صرف پہلے سال ادائیگی کی گئی، 18 سال سے کوئی رقم ادا نہیں کی۔اجلا س میں لیز کے تحت ریلوے اراضی تاحال اے کے ڈی کے زیر قبضہ ہونے کا انکشاف ہوا جس پر پی اے سی نے پی اے سی نے لیز فوری طور پر منسوخ کرنے، قبضہ واگزار کرانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ بے شک فورس استعمال کریں، زمین واپس لی جائے صدر یا وزیراعظم سے تعلق کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مزے کرتے رہیں پی اے سی نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش کر دی۔
Load/Hide Comments



