کراچی (آن لائن) خوردنی تیل سے لدے جہازوں کو کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ملک میں گھی اور تیل کی قیمت میں بڑے اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔خوردنی تیل سے لدے 10 سے زائد جہاز کلیئرنس نہ ملنے پر کراچی اور گوادر پورٹ پر کھڑے ہیں۔ان جہازوں کو تاحال لیٹر آف کریڈٹ ایل سیز بھی نہیں مل سکا جبکہ پاکستان میں خوردنی تیل کا اسٹاک صرف 3 ہفتے کے لیے رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلیرئنس نہ ملنے والے ان 10 جہازوں پر ایک لاکھ 75ہزارٹن خام مال موجودہے۔ بینکوں کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنے اور پورٹ پرکلیئرنس کے لیے ریٹائرنگ دستاویزات جاری نہ کرنے کے باعث خدشہ ہے کہ آٹے کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو گھی اورتیل کے بحران کا سامنا بھی ہو سکتا ہے.
Load/Hide Comments



