پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا،اسحاق ڈار

جنیوا(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، تباہی کا تخمینہ اتنا زیادہ ہے کہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے لگائے گئے تخمینہ میں 50 فیصد پاکستان اپنے وسائل سے خرچ کرے گا، سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے، مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول موجود نہیں۔سیلاب سے زراعت،لائیواسٹاک اور انفرااسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے،ہم نے اپنے سے وسائل میں کافی حد تک سیلاب متاثرین کی مددکی.