بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر ہمارا ہوگا،سعید غنی

کراچی(آن لائن)شہید ذولفقار علی بھٹو نے فرمایا کہ ایک میں بھٹو ہوں اور ایک تم بھٹو ہو، 15 جنوری کو کراچی کے ہر حلقے میں تیروں کی بارش ہوگی پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس کے امیدوار ہر حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں 15 جنوری کے بعد کراچی شہر پر عوام راج کرے گی نثا۔۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے تحت بلاول چورنگی تا اسٹار گیٹ تک نکلنے والپر ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے امیدواروں اور کارکنوں نے اس شہر کے امن اور ترقی کے لیئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کیے مگر جابر اور ظالم کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے اور اس شہر کی ترقی کے لیئے بہت واضح ترقیاتی پروگرام رکھے ہیں جس پر ہمارے امیدوار کامیاب ہوکرعملی جامہ پہنائیں گے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا ہم نے اس شہر اور عوام کی بلا تفریق اور رنگ و نسل خدمت کی ہے اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے گزشتہ چند سالوں کے دوران کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہمارا اس شہر اور اس کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے سعید غنی نے مزید کہا کہ 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر ہمارا ہوگا اور آنے والے جنرل الیکشن میں صوبائی و قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان بھرپور تعداد میں کامیاب ہونگے اپنے خطاب کے دوران پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ہم کراچی میں ترقیاتی کام اور عوامی خدمت کر رہے ہیں ہم نے شہر کے تمام نام نہاد ٹھیکیداروں کی سیاست ختم کردی ہمارے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر اشتعال میں آنے کے بجائے جمہوریت بہترین انتقام ہے کا تاریخی نعرہ دیا ہم اس فلسفے پر بھرپور یقین رکھتے ہیں 15جنوری کو عوام اپنے شہرِ کراچی رونقوں اور اپنے آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر شہر کو یر غمال بنانے اور سبز باغ دکھانے والوں سے بدلہ لے لیں گی آج کی ریلی جو کہ 5 کلومیٹر طویل تھی اس میں شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا شرکاء پورے راستے زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، وزیراعظم بلاول، یا اللہ یا رسول بینظیر بے قصور کے نعرے لگاتے رہے ریلی میں جاوید ناگوری، شاہدہ رحمانی، آصف خان، لیاقت آسکانی، سلمان مراد، خلیل ہوتھ سردار نزاکت، جاوید شیخ، راشد خاصخیلی، مدنی رضا کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی شاہرافیصل پر آنے والے تمام پیڈسٹیرین بریجز سے عوام نے ریلی کے شرکاء پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی کے شرکاء سے اپنی محبت کا اظہار کیا.