اسلام آباد(آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور استفسار کیاکہ 31 جنوری کو عمران خان عدالت آجائیں گے؟،جس پربابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ جی اب ریکور کر رہے ہیں، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



