لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ساری توجہ فلاحی کاموں پر ہے، کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا۔اپنے ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے، میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہونے جا رہا،علیم خان کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں ہے، ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے، سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا نہ حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے، بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کے لیے فاؤنڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں، اس وقت سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



